اسلام آباد: آج بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم شام/رات میں گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع۔ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا،اسلام آباد ،شمال مشرقی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم کشمیراوربارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیاد ہ بارش(ملی میٹر): بارکھان میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ِگزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی، دادو 45 اور جیکب آباد میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا
