Wednesday November 27, 2024

ملک میں آٹے کی قلت‘فلورملزمالکان نے ہڑتال کا اعلان کردیا

لاہور/کراچی:وفاقی بجٹ کے بعد ایک طرف ملک کے مختلف حصوں میں آٹے کی قلت پیدا ہورہی ہے تو دوسری جانب پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کل سے ملک بھر میں ٹوکن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے. یہ اعلان پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا عاصم رضا نے کہا کہ اگرمطالبات کو نہ مانا گیا تو 30 جون سے ملک گیر ہڑتال کریں گے. انہوں نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کی وزراءاور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے بات چیت بے سود رہی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ فلور ملز مالکان کل سے 2 روزہ علامتی ہڑتال کریں گے.

انہوں نے کہا کہ آٹے پر لگنے والے ٹیکس کے خلاف فلور ملز مالکان سراپا احتجاج ہیں، ٹیکس واپس نہیں لیا جارہا، جس کی وجہ سے آٹا مہنگا ہوگاادھر سندھ سے پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کے ایک اور دھڑے نے ٹرن اوور ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے خلاف 24 جون سے ملک بھر میں فلور ملز بند کرنے کا اعلان کردیا گیا یہ اعلان چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چودھری محمد یوسف نے کیا ہے چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے تحت ابتدائی طور پر دو روزہ ہڑتال کی جائے گی. چودھری محمد یوسف کی جانب سے اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ آٹے پر چوکر ٹیکس عائد کیا گیا تو قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوجائے گاانہوں نے کہا کہ چوکر پر 17 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے جو پہلے نہیں تھا. انہوں نے کہا کہ کسی حکومت نے ماضی میں گندم کی مصنوعات اور چوکر پر ٹیکس عائد نہیں کیا چودھری محمد یوسف چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آٹے پر ٹرن اوور ٹیکس بڑھا کر 1.25 فیصد کردیا ہے چودھری محمد یوسف نے واضح طور پر اعلان کیا کہ اگر حکومت نے رابطہ نہیں کیا تو 30 جون سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر چلے جائیں گے.

FOLLOW US