Wednesday November 27, 2024

ڈیانا نے مشکل وقت میں میری مدد کی تھی کئی مریضوں کے لیے لاکھوں روپے بھی دئیے

شہزادی ڈیانا کی پاکستان سے محبت بے مثال تھی۔ وہ اپنی زندگی میں تین مرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکی تھیں۔ویلز کی شہزادی سن 1991 میں، پھر دوسری بار سن 1996 اور آخری بار 1997 میں پاکستان تشریف لائیں تھیں۔چونکہ اس وقت عمران خان اور ان کی اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے درمیان طلاق نہیں ہوئی تھی اور شہزادی ڈیانا جمائمہ کی بہت اچھی سہیلی بھی تھیں جس کی وجہ سے ان کی دوستی عمران خان کے ساتھ بھی پروان چڑھی۔عمران خان اور پرنسز ڈیانا کے درمیان دوستی اتنی مضبوط ہوگئی کہ انہوں نے عمران خان کے کینسر اسپتال کے لیے فنڈنگ شروع کر دی تھی کیونکہ ان دنوں شوکت خانم انتہائی خراب معاشی حالات کی لپیٹ میں تھا۔

عمران خان کا اپنے ایک پرانے انٹرویو میں شہزادی ڈیانا کی جانب سے بھرپور تعاون فراہم کرنے پر کہنا تھا ان کی موجودگی سے شوکت خانم کینسر اسپتال میں جان آگئی تھی جو کافی عرصے سے برے حالات سے گزر رہا تھا۔جب شہزادی ڈیانا فنڈز دینے کے لیے پاکستان آئیں تھیں تب انہوں نے عمران خان اور جمائمہ گولڈ اسمتھ کے شوکت خانم اسپتال کا دورہ بھی کیا تھا۔ شہزادی کے وزٹ کے بعد عمران خان نے میڈیا صحافیوں سے گفتگو میں بتایا تھا کہ اس بات کے روشن امکانات ہیں کہ ہمیں 25 ملین ڈالر فنڈ حاصل ہو۔عمران خان اور شہزادی ڈیانا مل کر شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج کینسر کے مریضوں کو ہر صورت ریلیف دینے کے لیے بہت کوشاں تھے۔ اسپتال میں ویسے تو مریضوں کا مفت علاج جاری ہی تھا لیکن فنڈز کی بھی ضرورت تھی تاکہ وہی روپیہ مریضوں کے علاج پر لگایا جائے۔ واضح رہے کہ فروری 1996 میں پاکستان کے دورے پر آنے والی لیڈی ڈیانا نے رضوان بیگ کا تیار کردہ سفید لباس شوکت خانم اسپتال کی فنڈریزنگ ڈنر کی تقریب میں زینب تن کیا تھا۔

FOLLOW US