نئی دہلی : نریندر مودی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیا؟ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہونے کا امکان، بھارتی حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حالات کی بہتری اور ریجن کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2 سال بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ پاکستان کی جارحانہ سفارت کاری اور عالمی دباو کی وجہ سے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے، جس میں علاقے کی خصوصی حیثیت کی بحالی پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔ کانفرنس کا انعقاد 24 جون کو ہو گا جس میں بھارت کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں اور کشمیر کے اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کا امکان ہے۔ اس حوالے سے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور مودی سرکار کی ناقد محبوبہ مفتی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ انہیں کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔