اسلام آباد(نیو زڈیسک)آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم جنوب مشرقی سندھ، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پرتیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم سندھ: چھور05 ، مٹھی 02اور کراچی(گلشنِ حدید) میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 46، تربت اور جوہر آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
