کراچی :اداکار و میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کے بولڈ پروگرام کرنے کے باعث اہلخانہ کو 2 سال کے لیے ملک سے باہر رہنا پڑا۔ندایاسر نے ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ماضی میں ملک سے باہر زندگی گزارنے کے واقعے کو مداحوں سے شیئر کیا۔ ندا نے کہا کہ ’مجھے اندازہ ہے کہ وطن سے دور رہنے کی تکلیف کیا ہوتی ہے ، کیوں کہ جب میں چھوٹی تھی تو بہنوں اور والدہ کے ساتھ 2 سال جرمنی میں رہ چکی ہیں جب کہ والد اس دوران پاکستان میں ہی تھے‘۔
انہوں نے کہا کہ والدہ کے پاکستان ٹیلی ویڑن چینل پر بولڈ پروگرام کرنے کے بعد ہمیں بہنوں کے ہمراہ ملک چھوڑنا پڑا، بعد ازاں میں نے رو رو کر امی کو پاکستان آنے کے لیے مجبور کیا۔ندا نے مزید کہا کہ ’والد کی ملازمت پاکستان میں تھی تو انہوں نے کہا کہ وہ ملازمت چھوڑ کر پاکستان سے باہر کیسے جاسکتے ہیں‘۔ندا یاسر نے کہا کہ ’ہم نے بھی پردیس میں رہنے کی تکلیف برداشت کی ہے اس دوران چھوٹی چھوٹی باتوں پر ملک کی کیسے یاد ستاتی ہے اس کا اچھے سے اندازہ بھی ہے‘۔