Thursday November 28, 2024

جہانگیر ترین کی جلد گرفتاری کا امکان،گرفتاری سے احتساب کا نعرہ سچ ثابت ہو گا،مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے توجہ ہٹائی جاسکے گی۔

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے خلاف سازشی عناصر متحرک ہو گئے،جہانگیر ترین کی گرفتاری کا امکان پیدا ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق سازشی عناصر جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کو گرفتار کرنے کے لیے اثرورسوخ استعمال کر سکتے ہیں۔وہ حکومتی حلقوں میں تجویز دے رہے ہیں کہ اگر انہیں گرفتار کرلیا جائے تو نہ صرف ساکھ بہتر اور احتساب کا نعرہ سچ ثابت ہو گا بلکہ مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے توجہ ہٹائی جاسکے گی۔ دوسری جانب جہانگیرترین کو وزیراعظم کی طرف سے انصاف کی یقین دہانی پر اعتماد ہے۔انہوں نے رعایت نہیں مانگی، ان کا مطالبہ ہے کہ تحقیقات شفاف ہونی چاہیے۔اس ضمن میں ترین گروپ کے سینئر ارکان کی ملاقات آج متوقع ہے۔

اس صورتحال میں جہانگیر ترین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی پھر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کے سپرد کر دی گئی ہے۔ جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ شہزاد اکبر کی ایف آئی اے آمد کے بعد سے انویسٹی گیشن میں تیزی واقع ہوگئی ہے۔ جہانگیر ترین کمپنی کے اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ رپورٹ کے ساتھ لگا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصہ شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کا دورہ کیا تھا۔ شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے خلاف کیسز میں تحقیقاتی ٹیم کو وزیراعظم کا پیغام دیا۔ جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقاتی بغیر کسی دباؤ کے مکمل کی جائیں،جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقات پر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے شہزاد اکبر کو بریف کیا تھا۔ قومی اخبار ڈان نیوز کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شہزاد اکبر کو چینی اسکینڈل کے الگ کرنے کے ترین گروپ کے اس دعوے کے برعکس شہزاد اکبر نے ایف آئی اے لاہور سے چینی اسکینڈل کے حوالے سے بریفنگ لی۔ شہزاد اکبر کا دورہ اس لیے بھی اہم قرار دیا گیا کیونکہ ایف آئی اے کو جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف مکمل تفتیشی رپورٹ 31 مئی کو جمع کروانا ہے۔

FOLLOW US