Thursday November 28, 2024

وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر نے اپنی ہی پارٹی کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر کی درخواست پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔ تفصیلات کے مطا بق ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ ریس کور س میں درج کیا گیاہے ، جس میں 506 ، 258 ، 189 ,153دفعات لگائی گئی ہیں ، شہزاد ااکبر نے موقف اختیار کیا کہ نذیر چوہان نے میرے خلاف ٹی وی پروگرام میں بے بنیاد الزامات لگائے ہیں ، جس سے میرے اور میرے بچوں کی جان کو خطرہ لاحق ہے ۔پولیس کو نذیر چوہان کے خلاف بیس مئی کو درخواست موصول ہوئی جس پر پنجاب حکومت نے کافی کوشش کی کہ مقدمہ درج نہ ہو لیکن معاملہ پیچیدہ ہو تا چلا گیا ۔

FOLLOW US