کراچی : جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی نے 18 سال کے ہر شہری کی لازمی شادی کروانے کا بل پیش کیا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید نے ایک بل جمع کرایا ہے جس کے تحت 18 سال کے نوجوانوں کی شادی لازمی قرار دی گئی ہے۔ بل میں شادی نہ کروانے والے والدین کو جرمانہ بھی ادا کرنے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ معاشرتی خرابیاں اور بڑھتے ہوئے وہ رجحانات جو خبر کی صورت میں سامنے آتے ہیں،ان پر قابو پانے کےلیے شریعت کے مطابق اسلام نے شادی کا حق دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنی اولاد کی جلد شادی کروائیں۔