Monday November 25, 2024

سندھ میں حالات خراب، لاقانیت جنم لےرہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں امن وامان کی صورتحال کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں جرائم اور امن وامان کی صورتحال کا نوٹس لے لیا، سندھ میں لاقانیت جنم لے رہی ہے، پولیس ڈلیور نہیں کرپارہی، وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو فوری سندھ جانے اور رینجرز کے ساتھ مل کر حکمت بنانے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر پلاننگ اسد عمر سے سندھ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، دونوں اکابرین نے وزیراعظم کو سندھ کی انتظامی بدانتظامی، خصوصاً امن و امان اور بڑھتے ہوئے جرائم پر اپنی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔

ان معلومات پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ کا دورہ کریں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مل کراس صورتحال پر حکمت عملی طے کریں۔ وزیر داخلہ اس دورے کے بعد اپنی رپورٹ وزیر اعظم کے سامنے رکھیں گے۔ اسی طرح وزیراعظم نے مجھے ابھی ہدایت کی ہے کہ آپ سندھ جائیں۔وزیراعظم نے کہا آپ رینجرز کے ساتھ میٹنگ کریں۔ سندھ میں لاقانیت جنم لے رہی ہے، پولیس ڈلیور نہیں کرپارہی۔وزیراعظم نے کہا وہاں کی صورتحال پر فوری رپورٹ کریں، میں کسی بھی لمحے سندھ جاسکتا ہوں۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار سے رابطہ قائم کررہا ہوں۔گورنر سندھ اور اسد عمر نے کہا کہ سندھ کے حالات خراب ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، فلسطین اور کشمیر کے تنازعات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔ تحریک لبیک کی پابندی ختم کرنے کی درخواست جائزہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ مسئلہ کشمیر پر ہونیوالی پیشرفت پر بھی وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان ٹیلی وژن کے نئے بورڈ کی منظوری بھی دی، سیکرٹری اطلاعات چیئرپرسن ہوں گی۔

FOLLOW US