لاہور:پاکستان تحریک انصاف (جہانگیر ترین گروپ) کے رہنما اور صوبائی وزیر پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا پارٹی میں حادثاتی طور پر آئے ہیں، فیصل واوڈا کبھی عوام میں نہیں جاتے جسکی وجہ سے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ 249 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف پانچویں نمبر پر آئی۔ نجی ٹی وی سےگفتگو کرتےہوئےنعمان احمد لنگڑیال نےکہاکہ فوادچودھری اور عامر کیانی پرہمیں پورا اعتماد ہے،ہمارا معاملہ سیاسی ہےاور ہمیں سیاسی بندے کی ضرورت ہے، جہانگیر ترین کے پاس اظہار یکجہتی کیلئے گئے تھے، نذیر چوہان ہمارے گروپ کے بہت اہم شخص ہیں، عثمان ڈار میرے بھائی ہیں لیکن وہ حقیقت کے قریب نہیں جاتے، پرامید ہیں جہانگیر ترین باعزت بری ہوں گے۔
صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ بیرسٹر علی ظفر جو بھی رپورٹ پیش کریں گے، وہ اسے قبول کریں گے، ہم جہانگیر ترین سے متعلق کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے ہیں، جہانگیر ترین سے ہمار ذاتی تعلق ہے، انشااللہ رپورٹ ہمارے حق میں آئے گی ۔نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ اگر عوام کی خدمت نہیں کریں گے تو اللہ اور عوام کے قرض دار ہوں گے، گذشتہ ڈیڑھ سال میں کورونا کے باعث ڈویلپمنٹ نہیں کراسکے، گذشتہ 3 سے 4 ماہ کے دوران جہانگیر ترین کا ساتھ دے رہے ہیں، گذشتہ اجلاس میں ہم سے کوئی حلف نہیں لیا گیا،اجلاس کے بعدمیڈیاکوبھی بتادیا تھا کہ کوئی حلف نہیں اٹھایا،پاکستان تحریک انصاف کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے۔