Wednesday November 27, 2024

بھارت، ایران سمیت کئی ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی، سفری پابندی کےحامل ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان آمد پر سفری پابندی کےحامل ممالک کی فہرست جاری کردی، فہرست میں بھارت، جنوبی افریقہ، ایران، عراق، بنگلا دیش، یورپین ممالک اور لاطینی امریکا شامل ہیں، ان ممالک کے مسافروں کو پاکستان داخلے کیلئے این سی او سی کی متعلقہ کمیٹی سے اجازت لینا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان آمد پر سفری پابندی کےحامل ممالک کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کردی ہے۔ پاکستان آمد پر سفری پابندیوں کے حامل ممالک کی نظرثانی شدہ فہرست میں بھارت، جنوبی افریقہ، ایران اور عراق شامل ہیں اسی طرح براعظم ایشیا، بنگلادیش، یورپین ممالک اور لاطینی امریکا کے علاقے بھی شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ فہرست میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو پاکستان داخلے کیلئے این سی او سی کی متعلقہ کمیٹی سے اجازت لینا ضروری ہوگی۔ کسی بھی مسافر کو کمیٹی سے اجازت لینے کیلئے درخواست دینا ہوگی، جس پر کمیٹی مسافر کے کوائف اور صورتحال کا جائزہ لے کر اجازت نامہ جاری کرے گی۔اسی طرح این سی اوسی نے 24 مئی سے سیاحت ایس اوپیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گائیڈ لائنزجاری کر دی ہیں۔ جس کے تحت این سی اوسی نے سیاحت سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ سیاحتی مقامات پرجانے والوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔ ہوٹلز انتظامیہ کورونا منفی رپورٹ اور شناختی کارڈ لازمی طلب کریں گے۔ یکم جون کے بعد ہوٹلز 50 سال سے زائد عمر افراد کی بغیر سرٹیفکیٹ بکنگ نہیں کریں گے۔ سیاحتی مقامات پر آنیوالوں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پُر کرائے جائیں گے۔ بیرون ملک سے آئے مسافروں کوٹیسٹ، قرنطینہ، ویکسی نیشن پالیسی پرعمل کرنا ہوگا۔ ہوٹل انتظامیہ ایک کمرہ ایک ہی فرد کیلئے بک کرے گی۔ ہوٹل انتظامیہ مسافروں کو کھانا ان کے کمرے میں پہنچائے گی۔ ٹورآپریٹرز، ہوٹل انتظامیہ مسافروں کا ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کو دینے کے پابندہوں گے۔ تمام مسافر سیاحتی مقامات پرماسک اور سینیٹائزر ساتھ رکھیں گے۔

FOLLOW US