Wednesday November 27, 2024

سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ، سعودی وزیر خارجہ پر امید

پیرس:سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے ساتھ ابتدائی جائزہ بات چیت میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر امید کا اظہار کیا ہے ۔ العربیہ نیوز کے مطابق پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے ابتدائی بات چیت کا عمل شروع کیا ہے،یہ ابھی بالکل ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن ہم اس کے بارے میں پرامید ہیں۔شہزادہ فیصل نے کہا کہ اگر ایرانی یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات ہی ان کے مفاد میں ہیں تو پھر میں پ±رامید ہوسکتا ہوں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایران کی خارجہ پالیسی کا تعین سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کرتے ہیں ،اس لیے ایران میں صدارتی انتخابات کا سعودی عرب اور ایران کے مذاکرات پر اثر نہیں پڑے گا ۔

FOLLOW US