اسلام آباد:وزریراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے پیشکش کی ہے کہ انکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا جائے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ رِنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے ججز کی نگرانی میں جوڈیشل کمیشن بنایاجائے،استعفیٰ دینے کیلئے کوئی دباؤ نہیں تھا، مستعفی ہونا میرا اپنا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رِنگ روڈ معاملے میں میرا نام نہیں لیا گیا، کہا گیا کہ ڈاکٹر توقیر شاہ کا ایک ہی رشتہ دار حکومت میں ہے اور وہ میں ہوں،ڈاکٹر توقیر شاہ میری والدہ کے فرسٹ کزن ہیں، میں اپنی پوری زندگی ملک سے باہر رہا ہوں اور وہ یہاں رہتے ہیں ،
فیملی تعلقات اچھے ہوں یا برے؟ مناسب نہیں کہ ٹی وی پر بتایا جائے۔ واضح رہے کہ زلفی بخاری نے چند روز قبل راولپنڈی رِنگ روڈ سکینڈل میں اپنا نام سامنے آنے پر استعفی دیدیا تھا۔