Wednesday November 27, 2024

برطانوی وزیراعظم نے نریندر مودی کی وجہ سے اپنے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی

برطانیہ :نامور برطانوی صحافی ریچل ویر ماؤتھ نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے کورونا کیسز بڑھنے کے باوجود بھارت کے لیے سرحد بند نہ کرنے کا بھانڈاپھور دیا۔انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کو بہت پہلے سے معلوم تھا کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ سرکاری ذرائع نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے یہ بہت واضح تھا کہ برطانیہ کو بھارت سے اپنی سرحدیں بہت پہلے بند کر دینی چاہیے تھی۔ ریچل ویر ماؤتھ نے کہا کہ بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا کیونکہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ناراض نہیں کرنا چاہتے تھے۔ 19 اپریل2021 کو برطانوی حکومت کی جانب سے بھارت میں کرونا وائرس کے دوبارہ سے خطرناک پھیلاو کے بعد اہم فیصلہ کیا گیا

جس کے تحت برطانیہ نے بھارت کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا ۔ 23 اپریل سے بھارت کو سفری ریڈلسٹ میں شامل کیا گیا۔ 23 اپریل کے بعد بھارتی شہر برطانیہ میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ اس پابندی کے اطلاق کے بعد بھارت میں مقیم صرف برطانوی شہریوں کو ملک واپس آنے کی اجازت ہوگی۔ پابندی کی وجہ سے بھارتی ہاکی ٹیم کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت نہیں ملی تھی، برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بھی بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے دورہ بھارت میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے سبب منسوخ کیا۔ خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ 5 روز سے مسلسل دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ دارالحکومت نئی دہلی میں اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے بستر بھی کم پڑ گئے ہیں۔ بھارت اس وقت کورونا وائرس سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن چکا ہے۔

FOLLOW US