اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی و معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار ہانیہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ نے ان سے طلاق لے لی ہے۔ اپنی ایک طویل فیس بک پوسٹ میں ہانیہ خان نے لکھا کہ انہوں نے عامر لیاقت کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔ طوبیٰ نے عامر لیاقت سے طلاق لے لی ہے اور اب وہ خود بھی پاکستان چھوڑ کر لندن شفٹ ہو رہی ہیں، وہ عامر لیاقت سے طلاق نہیں لیں گی اور ساری زندگی انہی کے نام پر گزاریں گی۔ ہانیہ خان کا کہنا تھا کہ وہ اب عالمی سطح پر کام کریں گی۔
بیرون ملک کام کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے ہانیہ خان نے کہا کہ ان کو سوائے چند لوگوں کے شوبز انڈسٹری سے کسی نے بھی سپورٹ نہیں کیا۔ وہ نہیں چاہتیں کہ پاکستان کی کوئی اور لڑکی ہانیہ خان بنے جو شوبز میں آنے کیلئے کسی سے شادی کرے۔ ہانیہ خان کے مطابق شوبز میں صرف امیر گھروں کی لڑکیاں ہی کامیاب ہوپاتی ہیں، یہاں غریب لڑکیوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پاکستان میں آواز نہیں سنی گئی اس لیے وہ اب ترک اور سعودی ڈراموں کے علاوہ بالی ووڈ کے کرن جوہر کے ساتھ کام کریں گی۔