اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری(زلفی بخاری) نے راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اپنے استعفے کا اعلان کیا اور کہا کہ میں الزامات سے بری ہونے تک عہدے سے مستعفیٰ رہوں گا، اس منصوبے سے کوئی لینا دینا نہیں، میں پاکستان میں ہی رہوں گا ہرقسم کی تحقیقات کےلیے تیار ہوں، وزیراعظم کے ویژن کے مطابق مثال قائم کرنا چاہتا ہوں،میں وزیراعظم کے ویژن اور نظریے کے ساتھ کھڑا ہوں۔
یاد رہےکہ قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے آج راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بھی راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی انکوائری ڈی جی اینٹی کرپشن کو سونپتے ہوئےتحقیقات کے لئے وسیع البنیاد کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔
1/3
My Prime Minister has always said that if a person has been named rightly or wrongly in any inquiry he should cease to hold any public office till his name has been cleared of charges .
Owing to the allegations in ongoing Ring Road inquiry I want to set this example..— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) May 17, 2021