پشاور : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے عید کا دوسرا روز جوانوں کیساتھ پاک افغان بارڈر پر گزارا، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ان علاقوں میں امن خراب نہیں کرنے دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک افغان بارڈر کا دورہ کرنے پہنچ گئے، اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور پاک افغان سرحد کی صورتحال اور بابرڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جنرل قمر باجوہ نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تیاریوں کو سراہا ، آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان علاقوں میں امن خراب نہیں کرنے دیں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے ذمہ داری مکمل ہونے تک اقدامات کریں گے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل باجوہ نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کرونا کنٹرول کرنے کےلیے سول انتظامیہ کے ساتھ جوانوں کے تعاون کو بھی سراہا۔
آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر کے دورے کے موقع پر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت دیں۔