Wednesday November 27, 2024

چاند کی عمر13 گھنٹے 42 منٹ ہے، نظر آنا ممکن ہی نہیں، فواد چودھری جن حضرات نے عید سعودی عرب کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ چاند کی عمر13 گھنٹے 42 منٹ ہے، نظر آنا ممکن ہی نہیں، جن حضرات نے عید سعودی عرب کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی؟ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے لہذا چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں جن حضرات نے عید سعودی عرب کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی؟ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں ابھی تک کہیں بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد کہیں چاند نظر نہیں آیا، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں بھی چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت جاری ہے، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال اور زونل کمیٹیو ں کے ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات ، سپارکو اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اسی طرح ملک بھر میں زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہورہے ہیں۔ اسلام آباد میں آسمان پر کہیں کہیں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں شواہد کی بنیاد پر شوال کے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔ تاہم پشاور میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کی 7 شہادتیں موصول ہوئی ہیں، زونل رویت ہلال کمیٹی ان شہادتوں کی تصدیق کررہی ہے، شہادتوں کی شرعی حیثیت جانچنے کے بعد مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔ چیئرمین زونل کمیٹی نے کہا کہ ملک بھر میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے 80 فیصد امکانات ہیں۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں ابھی تک کہیں بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، کراچی ، لاہور، اسلام آباد کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ختم ہوگئے کہیں چاند نظر نہیں آیا،پشاور میں بھی مطلع ابر آلود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں بھی چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ چاند کی عمر20 گھنٹے 40 منٹ ہوگی تو دیکھا جاسکتا ہے، پاکستان کے کسی بھی علاقے میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ نہیں ہے۔ اس لیے چاند نہیں دیکھا جاسکتا۔ خیال رہے ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی ہے۔ شوال کے چاند کی پیدائش پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 12 مئی کو رات 12 بجکر 01 منٹ پرہوگی۔
بتایا گیا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش کے مطابق سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کل چاند نظر آئے گا، جبکہ پاکستان میں 12 مئی کو چاند نظر آںے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ شوال کے چاند کی پیدائش دیر رات سے ہونے کی وجہ سے ہی سعودی عرب سمیت وہ تمام ممالک جہاں 11 مئی کو 29 ویں روزہ تھا، وہاں چاند نظر نہیں آیا۔ پاکستان میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اس بار29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے، عیدالفطر 14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ 12مئی کو ملک کے بیشترحصوں میں مطلع صاف ہوگا۔ دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں بدھ کو 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عیدالفطر 13 مئی جمعرات کو ہوگی۔ اسی طرح قطر اور متحدہ عرب امارات نے بھی ماہ شوال کے چاند کا اعلان کردیا گیا۔ امارات میں کہیں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد (کل)بدھ کو 30 واں روزہ ہوگا۔ متحدہ عرب امارات میں عید جمعرات 13 مئی کو ہوگی۔ اسی طرح بھارت کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارت کی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ملک بھر سے عیدالفطر کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس لیے بھارت میں عیدالفطرجمعہ 14مئی بروز جمعہ کو ہوگی۔ اسی طرح بنگلا دیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث بنگلا دیش میں بھی عیدالفطر 14 مئی بروز جمعہ منائی جائے گی۔

FOLLOW US