اسلام آباد:صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے مقامی علماءنے چاند نظر آنے کا دعویٰ کردیا۔شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتا یا ہے کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے حیدر خیل سے چاند دیکھنے کی 20شہادتیں موصول ہوئی ہیں ، کل وزیرستان میں عید منائی جائے گی۔ محسن داوڑ نے مقامی علماکی جانب سے چاند دیکھنے کی گواہی دینے والے افراد کی فہرست بھی جاری کی جس میں 9 افراد کی گواہی کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ کل 12 مئی بروز بدھ کو عید منانے کا بھی اعلامیہ جاری کیا گیا۔
Eid moon sighted by about 20 people in Haider Khel,North Waziristan. As we celebrate Eid tomorrow, our thoughts and prayers will be with the families of missing persons, of those who’ve been killed extra judicially and by terrorists and we will be praying for peace in the region.
— Mohsin Dawar (@mjdawar) May 11, 2021