Thursday November 28, 2024

سعودی عرب عمران خان کیخلاف کسی سازش میں شریک نہیں ہوگا سعودی ولی عہد اور عمران خان میں شروع ہونے والی تلخیاں کم ہوگئیں

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا کامیاب دورہ کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دورہ کامیاب ہو گیا ہے۔ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ہے، اگر کچھ عرصہ سے یہ باتیں گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات خراب ہو رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے بھی اس کا اظہار کچھ یوں کیا کہ نواز شریف کو این آر او دینے کے لیے عرب ممالک کا دباؤ ہے تاہم ا ب وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے تلخیوں میں کمی آگئی ہے۔ اسی حوالے سے سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے چند ماہ پہلے تلخی بڑھ گئی تھی۔

عمران خان نے کہہ دیا تھا کہ میرے خلاف سازش میں بعض عرب ممالک بھی شامل ہیں، شاہ محمود قریشی نے بھی بیان دیا، تاہم اب وہ تلخی ختم ہوگئی ہے۔ وزیراعظم کا سعودیہ میں ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ پاکستان مضبوط ہو، وہ عمران خان کے خلاف کسی سازش میں شریک نہیں ہوگا۔ اسی حوالے سے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے تبصرے میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تلخیوں میں کمی آگئی ہے، وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب بہت کامیاب رہا ہے، سعودی ولی عہد نے ایئرپورٹ پروزیراعظم کا خود استقبال کیا، معاہدے ہوئے، معاہدے بھی ہوئے ہیں،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جوپچھلے کچھ عرصے میں تلخیاں پیدا ہوئی تھیں ان تلخیوں میں کمی آگئی ہے، وزیراعظم کو اب دورہ سعودی عرب کے بعد جائزہ لینا ہوگا کہ وہ کون لوگ تھے جو کہہ رہے تھے کہ دو عرب ملک حکومت گرانا چاہتے ہیں، جبکہ کوئی عرب ملک حکومت نہیں گرانا چاہتا تھا۔

FOLLOW US