Monday January 20, 2025

شہری کی 50 روپے کے نوٹ کی گڈی کھل گئی، اسلام آباد ایکسپریس وے پر نوٹ ہی نوٹ لیکن پھر عوام نے کیا کیا ؟ ویڈیو وائرل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ایکسپریس وے پر کسی شہری ک 50 روپے کے نوٹ کی گڈی کھل گئی جس کی وجہ سے سرک پر نوٹ ہی نوٹ بکھر گئے، عوام نے اپنی سواریاں چھوڑیں اور نوٹ اٹھانا شروع کردیئے۔ جیو نیوز کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایکسپریس وے پر لوگوں نے اپنی گاڑیاں روک کر نوٹ جمع کیے جس کے باعث ٹریفک بھی رک گیا۔اس دوران گاڑی کے اندر سے ویڈیو بنانے والا شہری نوٹ متعلقہ شہری کو دینے اور رمضان کی دہائیاں دیتا رہا۔ویڈیو دیکھئے ویڈیو بنانے والے شخص کے ساتھ گاڑی میں موجود خاتون کو بھی یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ سب کو اس شخص ( جس کے نوٹ گرے ہیں) کی مدد کرنی چاہیے ۔

https://youtu.be/ujm6Q8EPgoY

FOLLOW US