Wednesday November 5, 2025

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان

لاہور : محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں چترال، سوات، ایبٹ آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔