لاہور(نیوزڈسک):معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے اب اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ساتھ عدلیہ اور نیب کی تعریفیں کرنا بھی شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے گرد بھی اب گھیرا تنگ ہوتا نظر آ رہا ہے۔سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت
کا حکم دیا ہے۔جب کہ شہباز شریف کے کچھ قریبی دوست بھی نیب کے شنکنجے میں ہیں۔جس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پہلے صرف اسٹیبلشمنٹ کے حق میں بات کرتے تھے لیکن اس کے بعد وہ عدلیہ کے حق میں بھی بولنا شروع ہو گئے اور اب شہباز شریف نیب کی بھی تعریف کرنا شروع ہو گئے ہیں۔شہباز شریف کویہ خطرہ ہے کہ نیب نے جن لوگوں کو پکڑا ہوا ہے وہ ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ نہ بن جائیں۔ان تمام کوششوں سے لگتا ہے کہ شہباز شریف اپنے آپ کو بچانا چاہتے ہیں اور اپنے آپ کو اسٹبلشمنٹ کے لیے قابل قبول بنانے کی کو شش کر رہے ہیں۔لیکن اگر شہباز شریف چاہتے ہیں کہ وہ یہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو پھر انہیں ایک کشتی میں سوار ہونا ہو گا۔اور نواز شریف کے بیانئے سے مکمل علیحدگی اختیار کرنی ہو گی۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: