لاہور : ریالٹی شو کے میزبان وقار ذکاء کا کہنا ہے کہ میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے پاکستان کا قرضہ اتار سکتا ہوں لیکن میری ایک شرط ہے کہ عمران خان خان استعفی دے اور مجھے ملک چلانے دیں۔وقار زکا کا نام ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے جس کی وجہ ان کی ایک ٹویٹ ہے جو انہوں نے گزشتہ روز کی۔وقار ذکاء نے کہا کہ میں کرپٹو کرنسی کا استعمال کرکے پاکستان کا قرض ادا کر سکتا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ عمران خان اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں اور مجھے ملک چلانے دیں۔ اگر نہیں تو پاکستانیوں کو مطالبہ کرنا چاہیے کہ عزت، زیتون کے باغات ،سیاحت، انسداد بد عنوانی سے محبت کرنے والے عمران خان کے پاس اس کا کیا حال ہے۔میں تمام سیاستدانوں کو چیلنج کرتا ہوں کوئی آئیڈیا ہے۔
وقار زکا کے ٹویٹ کے بعد صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ایک صارف نے کہا کہ بھئی اپنا حلقہ بتا دیں جہاں سے الیکشن لڑنا ہے تاکہ ہمارے محلے کے بچے جن کے پرچے آپ نے کینسل کروائے ہیں اور جن کے شناختی کارڈ ابھی تک نہیں بنے – آپکو ووٹ ڈال سکیں۔
I can pay off PAK debt using crypto but the condition is @ImranKhanPTI should step down and let me run the country if not then Pakistanis should demand what solution respectable , olive plantation, tourism , anti corruption lovers IK has. I challenge all Politican koi idea hai
— Waqar Zaka (@ZakaWaqar) May 4, 2021
ایک صارف نے کہا کہ بھائی آپ پیپر کینسل کروا دیں ، قرضہ ہم خود اتار دیں گے،
ایک صارف نے کہا کہ آپ پہلے ہمیں اپنا اکانٹ دکھائیں تب یقین کریں گے۔
۔قبل ازیں پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے سب سے بڑے حامی وقار ذکا نے دعویٰ کیاتھا کہ اگر حکومت پاکستان 2016 میں ان کی تجویز مان لیتی تو ملک اب تک اپنا قرضہ اتار چکا ہوتا۔
ٹی وی شو کے میزبان اور سوشل میڈیا اسٹار کا کہنا ہے کہ میں چاہتا تھا کہ حکومت بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کرے (جب اس کی قیمت صرف 268 ڈالر فی یونٹ تھی)اور کرپٹو کرنسی کو ملک میں قانونی حیثیت دے تاہم کسی نے میری بات نہیں سنی۔ گزشتہ سال 28 دسمبر 2020 کو اپنی ایک ویڈیو میں کرپٹو کرنسی کی بلند ترین قیمت ( 26 ہزار 390 فی یونٹ)کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ٹھیک تھے۔ صورتحال سے مایوس وقار ذکا نے اپنے سوشل میڈیا فالوورز سے کہا کہ Gوہ وقار ذکا ٹھیک تھا کا ہیش ٹیگ شروع کریں اور سیاستدانوں کو بھی ٹیگ کریں جنہوں نے ان کی بات نہیں سنی۔ صرف تین گھنٹوں کے اندر یہ ٹویٹر پر ٹاپ تھری ٹرینڈ بن گیا۔