Thursday September 18, 2025

جہانگیر ترین نے بولی لگادی۔۔اپنے حمایتی ارکارن کو کیا شاندار آفر کر دی۔۔ کپتان سر پکڑ کر رہ گئے۔ ایسی آفر سے مزید ارکارن جہانگیر ترین سے ملنے کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کے قریبی لوگوں کی وابستگی کی وجہ یہ ہے کہ وہ لوگوں کو Own کرتے ہیں۔ جہانگیر ترین جس سے تعلق رکھنا چاہتے ہیں اُس سے رکھتے ہیں کوئی فرشتہ سیرت آدمی نہیں ہیں لیکن جن سے وہ تعلق رکھتے ہیں اُن کا خیال رکھتے ہیں۔میں اندازہ لگا سکتا ہوں کہ جو لوگ اس وقت جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں اُن سے جہانگیر ترین نے کہا ہو گا کہ اگر نئے الیکشن ہوئے تو اُن الیکشن کے اخراجات میں میں آپ کی مدد کروں گا۔ پی ٹی آئی کے لوگوں کے مسائل ہیں کہ خان صاحب ہمیں پہچانتے ہی نہیں ہے،

سرے سے ہی نہیں پہچانتے۔ایسے کئی ارکان ہیں جن کو عمران خان پہچانتے ہی نہیں ہیں اُن کو خود بتانا پڑتا ہے کہ میں ایم این اے ہوں یا میں ایم پی اے ہوں۔عمران خان کے ساتھ جس مرضی شخص کی تصویر دیکھ لیں ، یہ بھٹو صاحب کی بھی عادت تھی اور اب خان صاحب کی بھی یہی عادت ہے کہ وہ تصویر بنواتے وقت کسی کی طرف نہیں دیکھتے بلکہ اپنا چہرہ سیدھا رکھتے ہیں۔ ہارون الرشید نے کہا کہ لوگوں کو ترقیاتی فنڈز چاہئیں، کچھ وزارت کے خواہشمند ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ اگر کل کو نئے الیکشن ہوئے اور نئی حکومت آ گئی اور اُن کے مسلم لیگ ن کے ساتھ معاملات طے ہو گئے تو انہیں وزارتیں ملیں گی اور ترقیاتی فنڈز ملیں گے ۔شاہ محمود قریشی سے متعلق بات کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ جہانگیر ترین سمجھدار آدمی ہیں جو اُن کے خلاف کوئی بیان نہیں دیتے جبکہ شاہ محمود قریشی اُن پر تنقید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ چار آدمی ہیں، حالانکہ جہانگیر ترین کے ساتھ چار نہیں زیادہ آدمی ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: