استنبول : ترکی کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 پاکستانی مزدور جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ترکی کی فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ سے 16 پاکستانی مزدور زندگی کی بازی ہار گئے جن میں سے چار کا تعلق سوات سے تھا۔ جمشید اور ایوب کا تعلق کانجو، صدام کا پانڑ منگورہ اور انور کا تعلق امانکوٹ مینگورہ سے تھا۔جمشید کے بھائی عثمان علی نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ان کا بھائی ساتھیوں سمیت ترکی گیا تھا اور وہاں کی ایک فیکٹری میں کام کر رہا تھا۔وہاں ان کے بھائی کے ساتھ کام کرنے والے دوستوں نے فون پر آتشزدگی کے حوالے سے بتایا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق اس افسوسناک واقعہ میں 16 پاکستانی مزدور زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔