اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور چئیرپرسن بی آئی ایس ماروی میمن نے اپنی ہی قیادت کےخلاف ایک اور بیان دے ڈالا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ماروی میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ جو لوگ دھرنوں کے ذمہ دار ہیں بد قسمتی سے آج وہ کامیاب ہیں۔ جبکہ ان لوگوں کو سائیڈ پر کر دیا گیا ہے جو جی حضوری کے بغیر کام کرتے رہے۔ ماروی میمن کا مزید کہناتھا کہ جب پارٹی پر مشکل وقت آن پڑے تو ایسے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے
جو کڑوا سچ بولیں ۔ نہ کہ ان کی جو قیادت کے گن گائیں۔ جو بھی پارٹی کی رائے کےخلاف چلے وہ باغی بن جا تا ہے۔ انھوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)پر اس وقت جی حضوری کا راج ہے ۔