Monday November 25, 2024

عوام نااہل حکمرانوں کا بائیکاٹ کریں ، سراج الحق کی قوم سے اپیل

لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری قوم کیلئے آزمائش بن گئی،رمضان میں لوگ لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر راشن خریدنے پر مجبور ہیں، عوام نااہل حکمرانوں کا بائیکاٹ کریں۔ اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ بیروزگاری نے گھر گھر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، ملک میں مارکیٹیں بند اور ترقیاتی کام ٹھپ پڑے ہیں، سرکاری اور نجی سیکٹرز میں نوکریاں نہیں، تاجر اور چھوٹے دکاندار رو رہے ہیں لیکن حکمرانوں میں احساس نام کی کوئی چیز نہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں بھی لوگ لمبی قطاروں میں گھنٹوں کھڑے ہو کر راشن خریدنے پر مجبور ہیں، حکمران کھوکھلے نعرے لگانا بند کر دیں اور عوام نااہل حکمرانوں کا بائیکاٹ کریں،مافیاز کو جیلوں میں بھیجنے کی بجائے ڈھکے چھپے سرپرستی کی جا رہی ہے۔

FOLLOW US