کراچی : سوشل میڈیا ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔ لوگ اپنے رابطوں کیلئے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہیں لیکن شوبز اور کھیل سے وابستہ شخصیات کی پہلی ترجیح انسٹاگرام ہے جس کے ذریعے یہ نہ صرف اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں بلکہ برانڈ پروموشن کے ذریعے اچھی خاصی رقم بھی کماتے ہیں۔ انسٹاگرام پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں جن کے فالورز کی تعداد 278 ملین (27 کروڑ 80 لاکھ سے زائد) ہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت اداکارہ عائزہ خان ہیں جن کے فالورز کی تعداد 8.7 ملین (87 لاکھ) سے زائد ہوچکی ہے۔
پاکستان میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت اداکارہ ایمن خان ہیں۔ ان کے فالورز کی تعداد 84 لاکھ ہے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ جنوری 2021 تک ایمن خان سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سلیبرٹی تھیں لیکن اب ان کا یہ تاج عائزہ خان نے چھین لیا ہے۔
بیوٹی کوئین ماہرہ خان فالورز کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہیں انسٹاگرام پر 75 لاکھ سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔
اداکارہ سجل علی کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 70 لاکھ ہے۔
ایمن خان کی جڑواں بہن اور اداکارہ منال خان انسٹاگرام فالورز کے معاملے میں پانچویں نمبر پر ہیں ۔ انہیں 69 لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں۔
صنم تیری قسم کی اداکارہ ماورہ حسین 64 لاکھ فالورز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔