Friday November 29, 2024

کورونا کی تشویشناک صورتحال سندھ حکومت نے بھی صوبے میں فوج طلب کرلی

کراچی : سندھ حکومت نے بھی صوبے میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے بھی فوج تعینات کرنے کی درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وفاق سے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے ، اس ھوالے سے حکومت سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو فوج کی تعیناتی کے لیے ایک خط بھی لکھ دیا ہے ، سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پنجاب حکومت نے بھی پاک فوج کی خدمات مانگ لی ہیں ،

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پاک فوج کی 5 کمپنیوں کی خدمات مانگی گئی ہیں تا کہ پاک فوج کے جوان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر ایس او پیز پرعمل درآمد کروائیں ، پاک فوج طلب کرنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ، جہاں سے منظوری ہو چکی ہے، جس کی روشنی میں فوجی جوان لاہور، راولپنڈی گوجرانوالہ سمیت پانچ اضلاع میں تعینات ہوں گے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہاہے ، ہم نے احتیاط نہ کی تو 2ہفتوں میں ہمارے حالات بھارت جیسے ہوجائیں گے ، حالات قابو سے نکل گئے تو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے ، ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج سڑکوں پر نکلے گی ، میں نے فوج سے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے ہماری فورسز کے ساتھ سڑکوں پر آئے ۔ دوسری طرف ن لیگ نے کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کیلئے فوج کی طلبی سول اداروں کی تباہی قرار دے دی ، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پاک فوج کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے لیے طلب کرنا سول اداروں کی تباہی ہے ، اس سے قبل بھی حکومت ٹڈی دل اور کچرا صفائی جیسے مسائل کے لیے فوج کو طلب کر چکی ہے، جو کہ افسوسناک اقدام ہے ، مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ٹڈی دل، کچرا صفائی جیسے مسائل پر بھی فوج طلب کی جاچکی ہے جن پر ماضی میں سول ادارے کامیابی سے کام کیا کرتے تھے ، حکومت نام کی چیز تلاش گمشدہ بن چکی ہے ، مہنگائی سمیت عوام کے دیگر مسائل پر حکومت کی کوئی توجہ نہیں ، عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا۔

FOLLOW US