ممبئی: بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت برقرار ہے اور روزانہ 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بھارت کے ہسپتالوں پر دبائو بڑھ گیا ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے۔ کورونا کی بگڑتی صورتحال کے دوران کئی بالی ووڈ شخصیات نے بھارت چھوڑ دیا ہے جس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں تاہم اب شاہ رخ خان کی اہلیہ اور بیٹا بھی بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹے آریان خان ممبئی سے امریکا کے شہر نیویارک کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔ ماں اور بیٹے کی ممبئی ایئرپورٹ پر امریکا روانگی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے ہیں۔سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے کہا کہ ’بھاگو بھگوڑو بھاگو، اور ان کو آتا ہی کیا ہے چلو بھر پانی میں ڈوب مرو‘۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بھاگو سب کے سب بھاگو، پبلک سب یاد رکھے گی، ایک نا ایک دن تو آئو گے واپس‘۔