Thursday September 18, 2025

جس دن عمران خان کی حکومت ختم ہو گی وہ اپنی اے ٹی ایم مشین کے ساتھ یہ ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گے،ڈاکٹردانش

اسلام آباد : جس دن سے وزیراعظم عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی اقتدار میں آئی ہے اسی دن سے ہی اس حکومت کے گرنے اور عمران خان کے ملک سے باہر چلے جانے کی باتیں تواتر سے ہو رہی ہیں۔کئی دانشور اور تجزیہ کار بھی ان باتوں کا دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں جبکہ اپوزیشن نے تورٹ ہی اسی بات کی لگا رکھی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جلد ختم ہو جائے گی۔ اسی حوالے سے سینئر صحافی ڈاکٹر دانش نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت جب ختم ہو گی تو وہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے،ان کایہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان صاحب نے اداروں میں ٹکراؤ کی صورت پیدا کر دی اور لوگوں کو بھی ایک دوسرے کے آمنے سامنے کر دیا۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا”عمران خان نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا اہم ترین اداروں کو متنازعہ بنادیا institutional کرائسز کردیا عوام کو مفلس بنادیا بغض،کینہ،نفرت انتقامی سیاست سے لوگوں کو لوگوں کا دشمن بنادیا اب ملک کو داخلی انتشار کے بعد خانہ جنگی کی طرف ڈھکیل دیا،اللہ اس ملک کی حفاظت کرے آمین“جبکہ انہوں نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں ان کا نقطہ نظر تھا”جس دن عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہوگا اسی دن عمران خان اپنی ATM مشین کے ساتھ ملک سے نکل جائینگے؟ اہم ذرائع،اور یہاں اپنے مخلص کارکنوں کو مرنے اور رسوائی کے لیے چھوڑ دیں گے،اور حکومتی وزرا مشیر پھر کسی اور جماعت میں اپنی وفاداری دے کر PTI کی بینڈ بجائینگے“اس کے علاوہ تیسری ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر دانش نے تحریک لبیک کے ساتھ عمران خان حکومت کی زیادتی کو موضوع بناتے ہوئے لکھا”عمران خان نے سب سے زیادہ زیادتی اپنےPTIکے ووٹرز اور ورکروں کے ساتھ کیا؟اپنے اقتدار کیلیے عمران خان نے تنظیم کے منشور کو دفن کیا دوسری طرف ان اہل کارکنوں کوحکومت سے دوررکھاتیسرا ناکام حکمرانی سے عوام کا غصہ اور اب لبیک پہ ظلم سے کارکنوں کی زندگی کو گلی گلی خطرے میں ڈال دیا“۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اور خاص کر وزیراعظم عمران خان ملک میں جاری بحران پر کیسے قابو پاتے ہیں جس سے عوام براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔