غزہ:اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 120 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے جبکہ 50 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جھڑپوں کا سلسلہ تب شروع ہوا جب اسرائیلی فورسز کی جانب سے اب دمشق کے باہر رکاوٹیں لگاکر اسے بند کیا گیا۔عام طور پر اس جگہ پر فلسطینی شہری افطاری اور نماز مغرب کے بعد اکھٹے ہوتے تھے۔جھڑپوں میں 20 اسرائیلی پولیس اہلکاروں کو بھی معمولی نوعیت کے زخم آئےجن میں سے تین کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ فلسطینی ریڈ کریسنٹ کے مطابق ان کے پاس 105 زخمیوں کو لایا گیا جن میں سے 20 کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔جھڑپوں کے دوران 50 فلسطینی شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔