کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے شاہد خاقان عباسی کے قومی اسمبلی میں سپیکر اسد قیصر کے ساتھ نا مناسب رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو اولاد لوٹ مار کے پیسے پر پلی بڑھی ہو اُس سے آپ اور توقع بھی کیا کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے ایک ٹویٹ میں انہوں نے شاہد خاقان عباسی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے والد نے نیشنل بینک سے فراڈ کیا۔ اِس حوالے سے انہوں نے ایک پرانے انگریزی اخبار کا عکس بھی اپنے ٹویٹ میں شیئر کیا، جس میں شاہد خاقان عباسی کے والد کی جانب سے نیشنل بینک کے ساتھ 1 ارب روپے کے فراڈ کی خراب شائع ہوئی ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے انگریزی روزنامے دی فرنٹیئر پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 10 اگست 1991 کو اس اخبار نے اپنے شمارے میں تمام تفصیلات چھاپ رکھی ہیں۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے نامناسب رویے اور گندی زبان پر حیران آپ کیوں حیران ہیں، چوری کے پیسوں پر پلنے والی اولاد سے آپ اس کے سوا توقع ہی کیا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں سب کیلئے ایک تنبیہہ موجود ہے کہ چوری کی دولت اور حرام کی کمائی ہمیشہ آپ کے بچوں کے ذہنوں پر اثر ڈالتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر لیگی رہنما نے اسپیکر کو جوتا اتار کر مارنے کی دھمکی دی تھی۔شاہد خاقان عباس نے اپنے بیان پر معافی مانگنے کے بجائے کہا کہ اگر مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جائے گا تو میں اسپیکر کو جوتا بھی مار دوں گا۔ شاہد خاقان عباسی سابقہ وزیراعظم پاکستان بھی رہ چکے ہیں، اُن کے اِس نامناسب بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
You shocked to see the filthy behavior & language by a former PM of Pakistan?
Lo & behold!
What else do you expect from offsprings raised on looted wealth?A WARNING TO ALL:
Looted wealth & dirty money always impacts the brain of your children!https://t.co/vefqYx0vPJ https://t.co/XMKmXSJkiU— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) April 21, 2021