کوئٹہ : کوئٹہ کے سرینا ہوٹل کے قریب دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق، نجی ہوٹل کی پارکنگ میں ہوئے دھماکے کے بعد قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، کئی افراد زخمی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مصروف علاقے میں دھماکہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر ہوا جس کے باعث کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کے تباہ ہونے، 2 افراد کی موت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کیلئے روانہ ہوگئیں۔ زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ سیکورٹی فورسز نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دھماکہ سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دراز کے علاقوں میں بھی سنی گئی۔