Wednesday November 5, 2025

پنجاب اور سندھ کے اکثر شہروں میں بارش، لیکن کل موسم کیسا رہے گا؟ روزہ داروں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد: آج پنجاب اور سندھ کے اکثر شہروں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار رہا جس کا سب سے زیادہ فائدہ روزہ داروں کو ہوا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل پنجاب کے شمال مشرقی اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا تاہم لاہور، قصور، نارووال، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ کل اسلام آباد میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جب کہ سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔ایبٹ آباد ، ہری پور، مانسہرہ، کوہاٹ، بونیر، چترال، دیر، مالاکنڈ اور سوات میں بارش کا امکان ہے۔ بدھ کے روز کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ جب کہ گلگت بلتسان میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔