Tuesday January 21, 2025

تین چابیوں سے کھلنے والا منفرد تالہ

لاہور: (نیوزڈیسک) تالے کا ذکر آئے تو قیمتی چیزوں کی حفاظت ذہن میں آتی ہے، ہر تالے کی ایک چابی ہوتی ہے جبکہ چور بغیر چابی کے بھی تالا کھولنے کا ماہر مانا جاتا ہے۔ کیا آپ نے اب تک ایسا کوئی تالہ دیکھا ہے جسے کھولنا چور کے لئے ناممکن ہو؟ نہیں ناں! لیکن ایک ایسا تالہ جس کی مضبوطی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے، وہ دستیاب ہوچکا ہے۔ بات

تالے کی مضبوطی کی بھی نہیں ،اصل چیز تو یہ ہے یہ تالہ ایک چابی سے نہیں کھلتا بلکہ اسے کھولنے کے لئے تین چابیاں ایک ساتھ لگانی پڑتی ہیں۔ حیران ہوگئے نا! جس نے بھی یہ تالہ بنایا ہے یقینی طور پر انجینئرنگ کا ایک شاہکار ہے، اس تالے کی ویڈیو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور خوب داد دے رہے ہیں۔

FOLLOW US