Tuesday January 21, 2025

اچھا تو اندرون خانہ یہ سب چل رہا ہے ۔۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ دھماکہ خیز خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ حمزہ شہباز اور مریم میں قریبی اور احترام کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود بھی یہ سُن کر حیران ہو گیا تھا اور میرے لیے بھی یہ ایک خبر تھی لیکن مریم نواز کا سلیمان شہباز سے اتنا قریبی تعلق نہیں ہے جتنا حمزہ شہباز سے ہے۔ بلکہ

حمزہ شہباز جب بھی باہر کہیں جاتے ہیں تو مریم اوران کے بچوں کے لیےتحائف لے کر آتے ہیں۔ ذاتی لیول پر ان کا کچھ اور قسم کا سیٹ اپ ہے ۔ میاں نواز شریف کی بیگم صاحبہ اور میاں شہباز شریف کی پہلی بیگم کا آپس میں اتنا کوئی اچھا تعلق نہییں تھا ، اور شہباز شریف کی جو اب بیگم صاحبہ ہیں ان کا تو خاندان سے ہی کوئی تعلق نہیں ہے ، وہ الگ ہی ہیں اور الگ ہی رہتی ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف کی جو جنریشن ہے اس میں ایک دوسرے کے حوالےسے کافی سیاسی تحفظات ہیں، شہباز شریف کا طرز سیاست نواز شریف سے مختلف ہے ، لیکن جہاں تک ان کے ذاتی تعلقات اور احترام کی بات ہے تو وہ اسی طرح ہی ہے ۔

FOLLOW US