نیودہلی:معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے کہا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہے ان حالات میں کمبھ میلہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر انکا کہنا تھا کہ وہ ایک ہندو ہیں اور وہ اپنے مذہب پر بات کرنے کا حق رکھتے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کمبھ میلہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ مجھے معلوم ہے کہ یہ اعتقاد کا معاملہ ہے پر دنیا بھر کی صورتحال کے حوالے سے میں کہوں گا کہ انسانی جان سے زیادہ کوئی بھی چیز اہمیت کی حامل نہیں ہے۔گلوکار نے اس حوالے سے چار مختلف ویڈیو ز شیئر کی ہیں۔
ملک میں احتجاجی مظاہرے اور پولیس کا آپریشن ، نور الحق قادری نے حکومتی موقف قومی اسمبلی میں پیش کر دیا واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ چند دنوں کے دوران ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں اس سال کا کمبھ میلہ یکم اپریل سے شروع ہوا تھا جو کہ30 اپریل تک جاری رہے گا جس میں اب تک لاکھوں افراد شرکت کرچکے ہیں ۔ گزشتہ سال جب بھارت میں کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا تو نئی دہلی میں تبلیغی جماعت کا اجتما ع جاری تھا تو بھارتی میڈیا کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم شروع کی گئی اور مسلمانوں کو کورونا کے پھیلا کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔اب متعدد اہم شخصیات کی جانب سے کمبھ میلے کے انعقاد پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔