Friday November 29, 2024

سابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کورونا وائرس کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے

لاہور : سابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کورونا وائرس کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے۔ناصر درانی میو ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے اور پیر کے روز ان کا انتقال ہوا۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ناصر درانی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے لیکن طبیعت بگڑنے کی وجہ سے گزشتہ چار دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھے، ان کے خون میں آکسیجن کی کمی ہوگئی تھی اور جسم کے اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ ناصر درانی 17 مارچ 1957 کو پیدا ہوئے تھے، انہوں نے میں بطور اے 1982 بطور اے ایس پی پولیس فورس جوائن کی۔ناصر درانی خیبرپختونخوا پولیس کے ریسکیو15 کے بانی تھے۔خیال رہے کہ : پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار تاحال جاری ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 75 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے پانچ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے 73 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار 316 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 61 ہزار 437 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 152 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 70 ہزار 338، سندھ میں 2 لاکھ 72 ہزار 729، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 6 ہزار 500، بلوچستان میں 20 ہزار 940، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 182، اسلام آباد میں 70 ہزار 79 جبکہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار 669 کیسز رپورٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 14 کروڑ 19 لاکھ 9ہزار سے زائد افراد متاثر اور 30 لاکھ 32 ہزار 862افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

FOLLOW US