Monday November 25, 2024

فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے لیے اسمبلی میں بحث کروائی جائے : سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت پر پابندی عائد کرنا مناسب نہیں، حکومت بلاجواز جبر بند کرے اور مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے، فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے لئے اسمبلی میں بحث کروائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی صورتحال پر تمام واقعات کا جائزہ لینے کے لیے عدالتی کمیشن بنا یا جائے اور تمام سیاسی اور مذہبی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے ۔ نجی چینل سٹی 42کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ معاہدہ کرنا اور پھر پاسداری نہ کرنا مناسب نہیں ، ماضی میں بھی ملک میں احتجاج کے دوران گھیراﺅ جلاﺅ ہوا لیکن کسی سیاسی جماعت پر پابندی عائد نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور منفی منیب الرحمان سمیت علامہ ابولخیر سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے لاہور میں کشیدگی پر بات کی ہے ، اپنے ہی لوگوں پر گولیاں چلا کر بیرون ممالک کو خوش کیا جا رہاہے، ایسا ظاہر ہوتا ہے جیسے حکومت کا سب کچھ پری پلان تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے کل منصورہ میں ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

FOLLOW US