واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سینیٹر پال نے ٹرمپ انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ میں واضح کر دوں کہ یہی وقت درست ہے کہ امریکا اپنی فوج افغانستان سے نکال لے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں امریکی سینیٹر پال نے تنقید کی کہ یہی وقت درست ہے کہ امریکا اپنی فوج افغانستان سے نکال لے، پاکستان اور افغانستان کے وہ دہشت گرد جو نائن الیون کے حملے میں ملوث تھے وہ سب تو نکالے جاچکے ہیں اور ہم اب ان سپاہیوں سے لڑ رہے ہیں جو اس المناک
حادثے کے وقت دنیا میں بھی نہیں تھے۔واضح رہے کہ رینڈ پال امریکی سینیٹ میں پاکستان کی امداد بندش میں بھی مرکز ی کردار اداکر چکے ہیں۔