Monday November 25, 2024

سعودی عرب اور ایران میں تعلقات کی بہتری کیلئے مذاکرات جاری ہیں، برطانوی اخبار

لندن: برطانوی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلیے مذاکرات جاری ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق تعلقات میں بہتری کے لیے سعودی عرب اور ایران کے سینیئر حکام نے براہ راست ملاقاتیں کی ہیں جو مشرقی وسطیٰ میں امن کے لیے انتہائی اہم پیشرفت ہے، سعودی عرب اور ایران کے درمیان بات چیت کا پہلا دور 9 اپریل کو بغداد میں ہوا جس میں حوثی باغیوں کے حملوں سمیت دیگر معاملات کو بھی زیربحث لایا گیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق دونوں ممالک نے بات چیت سے متعلق خبروں پر کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا ہے جب کہ دوسری جانب ایک سینیئر سعودی حکام نے ایران سے مذاکرات کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان گزشتہ 4 سال سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں جب کہ سعودی عرب کی جانب سے حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں ایران کو ملوث قرار دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

FOLLOW US