ممبئی:بھارتی اداکارہ و ماڈل گرل رائزہ ولسن کو چہرے کا فیشل کرانے سے ری ایکشن ہو گیا جس کے باعث ان کا چہرہ ہی بگڑ گیا ۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق فیشل کرانے کے بعد ادا کارہ کی آنکھوں کے نیچے سوجن ہو گئی ۔اس حوالے سے اداکارہ نے ڈاکٹر کا نام لیتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ روز ڈاکٹر بھیرہ کے پاس سادہ فیشل کرانے گئی تھی لیکن انہوں نے مجھے زبردستی ایک پروسیجرکرانے کا کہا جس کی ضرورت نہیں تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ اس پروسیجر کے نتیجے میں آنکھوں کے نیچے سوجن ہوگئی ہے اور اس صورتحال کے بعد ڈاکٹر نے بھی ملنے سے منع کردیا جبکہ ان کے سٹاف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہر سے باہر ہیں۔رائزہ ولسن نے بتایا کہ ڈاکٹر کے خلاف پوسٹ کرنے کے بعد ان کی وجہ سے اس طرح کی پریشانی اٹھانے والے لوگوں کے میسجز موصول ہو رہے ہیں۔