اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)1973ء کے آئین پر دستخط کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ نذیر سلطان نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ اس ایوان میں 1973ء کے آئین پر دستخط کرنے والے رکن صاحبزادہ نذیر سلطان موجود ہیں۔ صاحبزادہ نذیر سلطان نے کہا کہ میرے لئے اس سے بڑا کوئی اعزاز نہیں کہ 1973ء کے آئین پر میرے دستخط موجود ہیں۔ ذوالفقار
علی بھٹو کا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے اس دستاویز کو غیر متنازعہ بنایا۔ میں اب مزید الیکشن نہیں لڑوں گا۔ سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں گا۔ اس کے بعد میرا بیٹا الیکشن لڑے گا۔ سپیکر نے کہا کہ ہم آپ کے اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔