Monday November 25, 2024

امریکی صدر جو بائیڈن کا افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کا فیصلہ فوجی انخلا طالبان کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، روس

ماسکو : افغانستان سے ستمبر تک امریکی افواج کے انخلاکے امریکی فیصلے پر روس نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستمبر تک امریکی فوجی انخلا طالبان کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ ماسکو سے روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدیکی خلاف ورزی سے کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے۔ روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا 11 ستمبر سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا طالبان معاہدے کے مطابق امریکی افواج کو افغانستان سے مئی تک نکلنا ہے۔

FOLLOW US