Tuesday April 30, 2024

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دھماکا، دو بچے اور خاتون جاں بحق ہو گئے

کراچی : کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دکان میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں محکمہ موسمیات کے قریب دکان میں دھماکے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں دھماکا الجدید موڑ کے قریب یونیورسٹی روڈ پر ہوا جس کی شدت کی وجہ سے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے عمارت اور کئی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا پتا لگانے کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے جو یہ تعین کرے گا کہ آیا دھماکا بیٹریوں کی وجہ سے ہوا یا سلنڈر کا پھٹنا اس کی وجہ بنا، تاہم ابتدائی طور پر واقعہ حادثہ لگتا ہے۔پولیس کے مطابق دہشت گردی کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔پولیس نے دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں کے جان بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ پانچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

FOLLOW US