اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) امریکی کرنسی ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی ، چند روز مہنگا ہونے کے بعد پھر سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق آج ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے کمی ہوئی ، جب کہ گزشتہ 3 کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بالترتیب 25 پیسے ، 54 پیسے اور 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ، جس کے بعد پاکستان میں امریکی کرنسی کی قیمت 153 روپے 66 پیسے ہو گئی تھی تاہم رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری دن کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 33 پیسے سستا ہو گیا
جس کے ساتھ ہی اس کی قیمت 153 روپے 66 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 33 پیسے ہو گئی۔خیال رہے کہ گزشتہ روزمسلسل تیسرے دن ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ،جب کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی مہنگے ہو ئے ، جہاں ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر 11 پیسے مہنگا ہو ا تھا ، گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دو روز کے دوران بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بالترتیب 25 پیسے اور 54 پیسے مہنگا ہوا تھا، یوں مسلسل تیسرے کاروباری روز کے دوران امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تاہم آج امریکی کرنسی ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی ، اور چند روز مہنگا ہونے کے بعد ڈالر ایک بار پھر سستا ہوگیا ، دوسرے کاروباری دن کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 33 پیسے سستا ہو گیا جس کے ساتھ ہی اس کی قیمت 153 روپے 66 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 33 پیسے ہو گئی۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق مختلف ذرائع سے وصول ہونے والے زرمبادلہ اور ڈالرز کی انتہائی کم بیرون ملک منتقلی کے نتیجہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں نمایاں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے ، یکم جنوری تا 31 مارچ 2021 کے دوران پاکستان کی کرنسی کی قدر میں 4.09 فیصد اضافہ کے باعث ڈالر کی قیمت 153.55 روپے تک کم ہوگئی، جس کے نتیجہ میں پاکستانی روپیہ دنیا کی بہترین کرنسی بن گیا۔ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کے حوالے سے پاکستانی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوگا اور امریکی ڈالر کی قیمت 152 تا 155 روپے کے درمیانی رہنے کا امکان ہے۔