اسلام آباد : چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ملاقات کی جس میں ملک میں ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیئے کوششیں کرنے کا اعادہ کیا گیا ۔ چیئرمیں رویت ہلال کمیٹی نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے 12 اپریل کو آبزرویٹری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔ فوا دچوہدری نے کہاکہ سائنس کی مدد سے چاند کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتے ہیں، مولانا عبدالخبیر نے اپنے موبائل فون میں وزارت کی تیار کردہ چاند کی ایپ بھی حاصل کی۔مولانا عبد الخبیر نے کہاکہ رویت ہلال کمیٹی اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چاند کی روئت کے حوالے سے ملکر کام کرینگے، چیئرمیں رویت ہلال نے فواد چوہدری کی سائنس کے شعبہ میں خدمات کی تعریف کی ۔